29 اگست 2016 - 13:35
ایرانی ايئر ڈیفنس کا امریکہ کے ریڈار پر نظر نہ آنے والے ڈرون کو شدید انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کی جانب سے امریکہ کے ریڈار پر نظر نہ آنے والے ڈرون طیارے کو شدید انتباہ جاری کیا گیا جس کے بعد امریکی ڈرون طیارے ایرانی فضائی حدود کی جانب سفر ترک کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کی جانب سے امریکہ کے ریڈار پر نظر نہ آنے والے ڈرون طیارے کو شدید انتباہ جاری کیا گیا جس کے بعد امریکی ڈرون طیارے ایرانی فضائی حدود کی جانب سفر ترک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ریڈار پر نظر نہ آنے والا امریکی ڈرون ایران کی فضائی حدود کی جانب بڑھ رہا تھے جسے ایران کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کی طرف سے خبردار کیا گیا جس کے بعد امریکی ڈرون طیارے نے ایرانی فضائی حدود کی طرف سفر ترک کردیا۔ ایران اس سے قبل بھی امریکہ کےپیشرفتہ ڈرون طیارے آرکیو72 کو بحفاظت اپنے قبضہ میں لےچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169